محکمہ اینٹی کرپشن کے 2 افسروں کا تبادلہ
لاہور (نامہ نگار) ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے دو افسران کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آر ڈی اینڈ ٹی‘ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کنور خالد محمود کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نعیم الرحمنٰ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر آر ڈی اینڈ ٹی تعینات کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کنور خالد محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔