سی ویو پر میاں بیوی پر تشدد کرنے والے4 پولیس اہلکار برطرف
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے ساحلی تفریح گاہ سی ویو پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چار پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ ان میں سے تین کو گرفتار بھی کرلیا گیا برطرف کئے جانے والے پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی ذوالفقار کے علاوہ کانسٹیبل احمد خان‘قربان اور زاہد علی شامل ہیں۔