متعدد وارداتیں‘ ملتان روڈ پر 5 ڈاکوؤں نے مسافر وین کو لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے رائیونڈ سٹی کے علاقے میں افضل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 60 ہزارروپے، چوہنگ میں سیف اللہ کے گھر سے 4لاکھ روپے، باٹا پور میں شفقات اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 27ہزار روپے، مصطفی ٹائون میں شیراز اور اس کی فیملی سے2لاکھ 70ہزار روپے، بادامی باغ میں سرفراز اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 10ہزارروپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،تھانہ مانگا منڈی کے سامنے ملتان روڈ پر پانچ ڈاکوؤں نے مسافروں سے بھری وین میں گھس کر گن پوائنٹ پر تمام سواریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،موبائل فون اور زیورات ،ستوکتلہ میںگن پوائنٹ پر علاؤالدین سے80ہزارروپے اور موبائل فون، کاہنہ میں عبدالمجید سے70ہزارروپے اور موبائل فون،ریس کورس میں ندیم سے55 ہزارروپے ور موبائل فون،راوی روڈ میں آصف سے20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں ۔چوروں نے مغلپورہ ، فیصل ٹائون اور گلشن اقبال کے علاقوں سے 3 گاڑیاںجبکہ کوٹ لکھپت ، پرانی انارکلی، اقبال ٹائون، شیرا کوٹ اور شاہدرہ ٹائون کے علاقوں سے 5 موٹرسائیکلیں چوری کرلیںاور فرار ہو گئے ہیں۔