سندر: شکایت لگانے پر سکول ٹیچر کو ذبح، بہن کو زخمی کر دیا
لاہور، رائے ونڈ (نامہ نگاران ) تھانہ سندر کے علاقہ رانا ٹائون مراکہ میں نویں کلاس کے طالب علم نے شکایت لگانے پر اپنی سکول ٹیچر شگفتہ کو چھریوں سے ذبح اور ان کی بہن کو زخمی کر دیا۔ سکول کے پرنسپل اور مقتولہ کے شوہر محمد اشرف نے بتایا رضوان نے سکول کی ایک ٹیچر سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے جس کا علم اس کی ٹیچر شگفتہ کو ہو گیا۔ اسی پاداش میں تین روز قبل اسے سکول سے نکال دیا گیا۔ سکول سے نکالے جانے اور والدین کو شکایت کرنے کی رنجش پر رضوان نے سکول کی بالائی منزل پر رہائش پذیر اپنی سکول ٹیچر شگفتہ کو چھریوں سے ذبح کر دیا اور اس کی بہن فرخندہ جو وہ بھی سکول میں ٹیچر تھی کو شدید زخمی کردیا۔ اہل محلہ نے ملزم کو آلہ قتل سمیت پکڑ کر سندر پولیس کے حوالے کر دیا۔