گوجرخان، موٹر سائیکل سواروں کی آڑھتی پر فائرنگ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
گوجرخان (نامہ نگار) معروف آڑھتی چوہدری شہزاد گزشتہ روز اپنی ہائوسنگ سوسائٹی واقع مطوعہ میں موجود تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرکھول دیئے جس سے چوہدری شہزاد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چوہدری شہزاد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق چوہدری شہزاد کو تین فائر لگے ۔