شاداب روڈ اور کریم پورہ میں ہو نیوالی ڈکیتیو ں میں ملو ث ملزما ن گرفتار
جہلم (نامہ نگار ) سول لائن کے ایریا میں مورخہ 8-2-2019 کو مسمی کامران سہیل سکنہ دلہن بازار جہلم اپنی بیوی کے ساتھ بسواری موٹر سائیکل شادی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا بوقت دن جب کریم پورہ پہنچا تو اچانک ایک کار آئی جس میں سے ایک عورت اور 3 مردنکلے ۔ جنھوں نے اسلحے کی نوک پر طلائی زیورات و نقدی چھینے اور فرار ہو گئے ۔ مورخہ 28-2-19کو بوقت دن شاداب روڈ پر طاہر فاروق سکنہ جہلم کینٹ نے تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی والدہ سے ایک عورت اور 3 مرد جو کہ ایک کار پر سوار تھے آئے اور اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات 8 تولے و نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم نے ان وارداتوں کے تناظر میں ایس ایچ او سول لائن کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی جنھوں نے انتہائی مہارت اور جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان ، محسن علی عرف گھاڑو سکنہ پسرور سیالکوٹ (سر غنہ گینگ ) ، شان اعجاز سکنہ پسرور سیالکوٹ ، غلام مصطفی سکنہ مظفر پور ضلع سیالکوٹ ، مسماۃ شمیم اختر سکنہ ڈوگراں والا سیالکوٹ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے طلاعی زیورات نقدی ، موبائل فونز کل مالیتی 10 لاکھ 92 ہزار 5 سو روپے بر آمد کر لیے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ ڈی پی اوجہلم سید حماد عابد نے تفتیشی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔