حسن ابدال ،ڈاکو اسلحہ کی نوک پر15لاکھ روپے کے مویشی لے اڑے
حسن ابدال ( نامہ نگار)مسعود اختر نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میرا حسن ابدال کے نواحی علاقے موہڑی (جھوج) میں مویشیوں کا باڑہ ہے جس پر مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے میں نے دو ملازمین محمد بوٹا اور محمد زمان رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات 11:30بجے کے قریب مجھے ملازمین نے پڑوسی کے موبائل سے کال کر کے بتایا کہ 9:30بجے کے قریب 7تا 8مسلح افراد ڈیرے پر آئے جنہوں نے میرے ملازمین کو باندھ کر ان کے پاس موجود 155000روپے کی رقم اور موبائل فون چھننے کے بعد ڈیرے پر موجود 15لاکھ روپے مالیت کے مویشی جن میں 5بھینسیں ،3کٹیاں اور 4گائے شامل ہیں ٹرک میں ڈال کر لے گئے ہیں دوران واردات ہونے والی ہاتھا پائی کے دوران ایک ملزم حسین گل کا شناختی کارڈ وہاں رہ گیا وقوع سے متعلق اطلاع دینے پر میرے رشتہ داروں نے اپنی کاروں میں سوار ہو کر ملزمان کے ٹرک نمبر c3523کا پیچھا کیا جس پر ٹرک ڈرائیور کاروں کو ٹکر مار کر بجانب ہری پور فرار ہو گیا ۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔