تحر یک انصاف نے اقتدا رمیں آتے ہی ملکی معیشت مستحکم کی
گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ملک کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس پالیسیا ں نہ بنائی گئیں اورعوام کے مسائل کو حل نہ کیا گیا گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار رہی مہنگائی بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا تھا عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے تھے مشکل ترین حالات میں تحریک انصاف نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدا رمیں آتے ہی ملکی معیشت کی بہتری کی طرف توجہ مبذول کی اور مثبت پالیسیوں کے باعث ملک کو تعمیر وترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے محب وطن حلقے عمران خان کی پالیسیوں سے متفق ہیں ۔