حسن ابدال پولیس کی بڑی کاروائی ، غیر ملکی سامان سے لدے دو ڈمپر پکڑ لئے
حسن ابدال (نامہ نگار ) تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے پشاور کی جانب سے آنے والے دو ڈمپر نمبر 3219دیر ، z3184، کو روک کر دوران تلاشی و پڑتال ڈمپرز میں لوڈ کریش کے نیچے چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں کمپریسر، سپاری، کپڑا ، ٹائیر اور دیگر سامان برآمد کر کے دونوں گاڑیاں قبضے میں لے لیںجبکہ دوران کاروائی دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور مسمایان حاجی گل ولد سید رحمن سکنہ خبیر ایجنسی اور خان ولی ولد گل شیر سکنہ پشاور کر بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ کاروائی کی اطلاع ملنے کے بعد کسٹم حکام تھانہ سٹی حسن ابدال پہنچ گئے جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد سامان اور گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اٹک سے حسن ابدال کے درمیان چیکنگ ہونے کے باوجود گاڑیوں کا حسن ابدال تک پہنچ جانا کسٹم کے افسران کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔