ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پیدا کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
حسن ابدال ( نامہ نگار)سجاد حسن نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے حصار میں ایک پولٹری کنڑول شیڈ خرید رکھا ہے جس سے متعلق میرا کیس پرانے مالک کے ساتھ چل رہا ہے گذشتہ روز 3تا 4مسلح افراد میر ے پولٹری کنڑول شیڈ پر آئے اور ہوئی فائرنگ کرتے ہوئے شیڈ پر قبضے کی کوشش کی ۔