نیو کہوٹہ ٹیکنیکل ٹرینگ اینڈ کمپیوٹر سنٹر کے زیر اہتمام آر پی ایل ٹیسٹ
کہوٹہ (نامہ نگار) نیو کہوٹہ ٹیکنیکل ٹرینگ اینڈ کمپیوٹر سنٹر کہوٹہ میں نیو ٹیک کے زیر اہتمام آر پی ایل کے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر منظور یٰسین ، ذیشان حیدر اور پرنسپل نیو کہوٹہ ٹرینگ سنٹر راجہ حامد اعجاز کی نگرانی میںان نوجوانوں کا ٹیسٹ ہوا جنہوں نے استادوں سے کام سیکھا مگر انکے پاس اسناد نہیں تا کہ وہ سرکاری اداروں میں نوکری کر سکیں یا بیرون ممالک میں جا کر رزق حلال کما سکیں اس حوالے سے حکومت پاکستان نے نیو ٹیک کے زیر اہتمام بچوں کے لیے آر پی ایل ٹیسٹ کا انعقاد کیا جو سارے پاکستان آزاد کشمیر گلگت میں ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈا ئریکٹر منظور یٰسین اور پرنسپل راجہ حامد اعجاز نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بیس ہزار بچوں کے ٹیسٹ لیکر انکو اسناد جاری کی جائیں گی اسوقت جن شعبہ جات میں ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ان میں الیکڑیشن ، پلیمبر ، ریفریجٹر ، ائیر کنڈیشن ، میسن ، آٹو الیکٹریشن ، بیوٹیشن کے علاوہ دیگرکورسز شامل ہیں انھوں نے کہا کہ اسکے تمام اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے ٹیسٹ دینے والوں کا کوئی خرچ نہیں ہوتا۔