نوائے وقت سروس
بابو عطاء محمد کی والدہ انتقال کر گئیں
فتح جنگ(نامہ نگار) شہر کی معروف کاروباری شخصیات وسابق رجسٹری محرر بابو عطاء محمد،حاجی نور محمد،خادم حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں مرحومہ کوبعد از نماز جنازہ شہر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا انکی نماز جنازہ سجادہ نشین پیر قاسم شاہ سیالوی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر مملکت سردارسلیم حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم راجہ، حاجی اشتیاق احمد خان ،نائب تحصیلدارملک محمد صفدر ،ملک میر زمان،ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس اٹک محمد سلیم ،چوہدری رفیق گرداور،ملک شہزاد اکبر خان شین باغ ،سابق صدر بار ملک محمد سعید اعوان ایڈووکیٹ ،سرداراسد علی خان ،پٹواریوں ملک ظفر اقبال، ملک اظہر منیر،یاسر عرفات خان،ملک خلیل احمد،چوہدری شعیب مورتی ، سہیل سکندر،ملک پرویز،کونسلرزعابد عزیز خان ایڈووکیٹ،حاجی ضیاء الدین،سردارظہیر خان صدکال ،سجاد ایڈووکیٹ، شیخ جہانزیب ،چوہدری ظہوراحمد،ملک سعادت اور ملک محمدفیاض سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وعمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جشن دستار فضیلت تقریب 17مارچ کو ہو گی
جبر(نامہ نگار)مورخہ17مارچ بروز اتوار بمقام دارالعلوم وارثیہ اسلام پورہ جبر زیر صدارت مراد شاہ وارثی ،زیر قیادت تنویر شاہ وارثی اور زیر سرپرستی مولانا پیر محمود حسین قادری چشتی ایک عظیم الشان سالانہ جشن دستار فضیلت تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں حفاظ اکرام کی دستار بندی کی جائے گی اس تقریب میں تمام دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
حلیمہ سکول اینڈ کالج قاضیاں کا رزلٹ سو فیصد رہا
جبر(نامہ نگار)حلیمہ سکول اینڈ کالج قاضیاں کا رزلٹ حسبِ معمول %100 رہاکامیاب طالبعلموں میں سرٹیفکیٹ و انعامات تقسیم کئے گئے سال بھر تربیتی روارڈز حاصل کرنے والے بچوں کو سٹار لگائے گے اور اچھی کارکردگی پہ مس ثوبیہ، مس عائشہ، مس نوشابہ اور مس ثمر کو بیسٹ ٹیچر آف دی ائیر روارڈ دیا گیا۔ یہ منفرد ادارہ اپنی تعلیمی اور تربیتی خدمات سے علاقے کو مستفید کر رہا ہے اور والدین ادارے کے اس شاندار رزلٹ پر خوش اور مطمئن ہیں سرپرست ادارہ قاضی شفیق لودھی اور قاضی عتیق لودھی نے پرنسپل عقیلہ ایاز، ہیڈمسٹرس نائلہ عابد، تماُم اساتذہ اوربچوں کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد دی ہے۔
اظہار تعزیت
کلر سیداں(نامہ نگار )کلر سیداں کے صحافیوں چوہدری عامر کمبوہ ،راجہ محمد سعید، اکرام الحق قریشی ، جاوید چشتی، جاوید اقبال،شیخ شبیر ثانی اور دیگر نے غربی گوجرخان کے صحافی سید منور نقوی سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کاا ظہار کیا ہے ۔
قیصر اقبال کی عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی
کلر سیداں(نامہ نگار )مقامی صحافی قیصر اقبال ادریسی عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ہیں ان کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے انہیں نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر خوش آمدید کہا۔
سینئر صحافی ملک ریاض کی اہلیہ کا انتقال
کلرکہار(نامہ نگار)سینئر صحافی ملک ریاض حسین کی اہلیہ گزشتہ رو ز انتقال کر گئیں ان کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔کلرکہار پریس کلب کے اراکین نے بھی ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کیپٹن اختر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ
کلرکہار(نامہ نگار)کیپٹن ملک اختر کے صاحبزادے ملک عمران عباس کی دعوت و لیمہ کی تقریب ان کے آبائی گائوں چھمبی میں ہوئی جس میں چیئرمین ذکوۃ و عشر ضلع چکوال سلطان رضا جامی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرکہار ملک اشرف خان ،ایڈووکیٹ ملک اشفاق اعوان ،کاروباری اور سیاسی شخصیت ملک تصدق الحسن کے علاوہ علاقہ کے معزیزین نے شرکت کی اور ان کو زندگی کے نئے سفر شروع کرنے پران کو مبارکباد دی۔
حذیفہ ملک کا اعزاز
تلہ گنگ ( نامہ نگار) تلہ گنگ کے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید ملک کے صاحبزادے حذیفہ ملک نے امتحان ایم بی بی ایس میں شاندارکامیابی حاصل کر لی ہے حذیفہ ملک کا سابق تمام تعلیمی ریکارڈشاندار ہے شعبہ صحت سے وابستہ حضرات اور عوامی سماجی حلقوں نے حذیفہ ملک کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ہے
ملتان خورد کا طالب علم حسان جمیل لاپتہ ہو گیا
تلہ گنگ (نامہ نگار ) ملتان خورد کا طالب علم حسان جمیل 9 مارچ سے غائب ہے اس کے ورثاء کے مطابق حسان جمیل موٹر سائیکل پر ٹیوشن سنٹر موضع کھوئیاں جانے کا بتا کر گھر سے گیا لیکن واپس گھر نہیں پہنچا طالب علم کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ ٹمن پولیس کو دی گئی معلوم ہوا ہے کہ اس کا موٹر سائیکل ٹمن ریسٹ ہائوس کے قریب سے ملا جس کی لائیٹ اشارے ٹوٹے ہوئے تھے ۔
اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمرعباس کا تبادلہ
گوجرخان (نامہ نگار)اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمرعباس کا تبادلہ میانوالی کر دیا گیا ان کی جگہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چکوال اثر علی کو گوجرخان تعینات کر دیا گیا یاد رہے کہ اے ایس پی شہزادہ عمر عباس نے اپنی تعیناتی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی
ملک عامر علی خان عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس
پنڈی گھیب (نامہ نگار )معروف سیاسی شخصیت ملک عامر علی خان عمرے کی ادائیگی کے بعد بخیریت وطن واپس پہنچ گئے پاکستان آمد پر انکا استقبال انکے صاحبزادگان ملک جنگ بہادر خان ،ملک اسفند یار خان اورملک مومن علی خان ،دوست محمد (ڈی ایم )،عبدالجلیل جھولے لعل ،محمد عباس خان و دیگر عزیز و اقارب نے کیا عمرے کی ادائیگی کے دوران انہوںنے پاکستان کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں کیں انکی وطن واپسی پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کیجانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
عدنان شریف اعوان رشتہ ازدواج میں منسلک
پنڈی گھیب (نامہ نگار )ملک اللہ دتہ اعوان کے صاحبزادے اور پنڈی گھیب ضلع بنائو تحریک کے بانی رہنما ملک محمد شریف اعوان مرحوم کے بھتیجے عدنان شریف اعوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ڈہوک دیڑہ پنڈی گھیب میں منعقدہ پروقار دعوت ولیمہ میں قاری عبدالقدیر، قاری علی اکبر،قاری محمد توفیق ،کونسلر خضر حیات ،محمد شبیر ،شوکت حسین ،حاجی محمد حنیف ،ملک لیاقت علی خان اور ذیشان شریف اعوان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جس میں ملک سعید محمد خان ،ملک عرفان علی خان ،حاجی عطاء حسین دوہریاں ،ملک جمیل تھٹی کلرہ ،ملک اقبال ٹانویں ،سابق ممبر ضلع کونسل سردار ظفر کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
حضرت خواجہ معین الدینؒ چشتی اجمیری کا سہ روزہ عرس شروع
فتح جنگ (نامہ نگار ) حضرت خواجہ معین الدینؒ چشتی اجمیری کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک گلشن سلطان الہند اجمیری موہڑی پھاٹک راولپنڈی روڈ فتح جنگ پر سجادہ نشین دیوان سید آل حبیب علی خان کی زیر صدارت عقیدت واحترام کے ساتھ شروع ہوگیا ہے اختتامی دعا کل جمعرات کو ہوگی عر س مبارک میں قرآن خوانی ونعت خوانی کے علاوہ محفل سماع بھی ہوگی عرس مبارک کی تقریبات ولی عہد سید آل وجیہہ پیرزادہ کی زیر نگرانی ہورہی ہیں۔