مختصرعدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرچیئرمین شیخ ہسپتال کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔ لاہو رہائیکورٹ نے ڈاکٹر سرفراز کی درخواست پر سماعت کی۔ر ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر بھکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔