یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 4ملزموںکو 25 ،25ہزار جرمانے کی سزاسنا دی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سپیشل سنٹرل عدالت نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 4ملزمان کو 25ہزار فی کس جرمانے کی سزاسنا دی۔ایف آئی اے نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے ندیم اختر، عامرشہزاد ،سید الف شاہ اور ظفر اللہ کو سپیشل سنٹرل عدالت کے جج محمد رفیق کے رو برو پیش کیا۔ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزمان غیر قانونی طو رپر یونان گئے جہاں سے انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ملزم پاکستان واپس آئے تو انہیں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو 25ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزائیں سناتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جائے۔