بیول اڈہ سے لے کر نالہ سریں تک دوطرفہ پختہ نالیاں بنائی جائیں
بیول( نامہ نگار) بیول میں سیورج کے ناقص نظام اور سڑک کے اطراف میں پختہ نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران اور بارش کے بعد گٹروں کا پانی سڑک پر پھیل جاتا ہے جس سے پیدل چلنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو تا ہے ۔ گندے اور بدبو دار پانی کی وجہ سے ہر طرف تعفن پھیل جاتا ہے اہلیان علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بیول اڈہ سے لے کت پل تک روڈ کے دونوں اطراف پختہ نالیاں تعمیر کی جائیں تاکہ بیول شہر کا درینہ مسئلہ حل ہو سکے۔