6 روز قبل چوری ہونے والی کار پولیس برآمد نہ کر سکی
لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاون بدر بلا کے رہائشی حافظ فیصل سلطان نے پولیس کے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ چھ روز قبل میرے گھر کے باہر سے چوری کی گئی گاڑی نمبر ایل ای ایچ 16 کو فوری برآمد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کے کیمروں میں واضح طور پر گاڑی چوری کرنے والے افراد کے چہرے پہچانے جا رہے ہیں اس کے باوجود گاڑی برآمد نہیں ہو رہی ہے۔ میری پولیس کے اعلٰی حکام سے اپیل ہے کہ میری گاڑی برآمد کی جائے۔