ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کا زیر تعمیر پراونشل پولیس لائنز اورپٹرولنگ پوسٹ جیابگا لاہور کا دورہ
لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن (ر) احمد لطیف نے زیر تعمیر پراونشل پولیس لائنز اورپٹرولنگ پوسٹ جیابگا لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن محمود الحسن قریشی، ڈی ایس پی بلڈنگ نویدہ حمید، ڈی ایس پی لاہور ڈسٹرکٹ طاہر اقبال وڑائچ, پی ایس او ذوالفقار علی اور پی آر او محمد قذافی بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کیپٹن( ر) احمد لطیف کو بریفنگ دی گئی کہ پولیس لائنز کا تیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اتنا ہی فنڈ جاری ہوا ہے۔اس منصوبے کی مدت تکمیل دسمبر 2020 تک ہے۔ انہوں نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بلڈنگ میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔آخر میں انہوں نے پوسٹ پراپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا۔