موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق
لاہور (نمائندہ خصوصی )فیکٹری ایریا کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی، بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے قینچی امرسدھو کے قریب 24 سالہ عمران اپنی موٹرسائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے عمران کے سر میں گہری چوٹ لگ گئی اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔