پانچ اپر یل سے پاکستان کپ راولپنڈی میںکروانے کا فیصلہ
لاہور( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ماہ پاکستان کپ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی کپتان سرفرازاحمد سمیت 20ٹاپ کرکٹرز کو اس ٹورنامنٹ میںآرام کروایا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پانچ اپر یل سے پاکستان کپ راولپنڈی میںکروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کپ کے لئے ٹیموں کی تشکیل پر ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے لئے پانچ ٹیموں میں شامل کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد سمیت 20ٹاپ کرکٹرز کو اس ٹورنامنٹ میں آرام کروانے کا فیصلہ کیاہے کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا مقصد ان کو ورلڈ کپ کے لئے تازہ دم رکھنا ہے ۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ میں شامل تمام متوقع کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کے بجائے مکمل آرام دیا جائے۔