عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں تھا، ایک فائٹر کرکٹر تھے، رچرڈز
کراچی(آئی این پی) لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کیساتھ ہیں، عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا وہ ایک فائٹرکرکٹرتھے، یقین ہے جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کو بھی لے کرچلیں گے۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز نے اپنے بیان میں کہا پی ایس ایل مقامی کھلاڑیوں کوہوم کراڈ کے سامنے کھیلنے کاموقع ہے، گزشتہ سال لاہورمیں میچ کھیلا، پھرکراچی گئیاور اب بھی یہاں ہیں۔سرویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ کراچی کاماحول اچھاہے لوگوں کی بڑی تعداداسٹیڈیم کارخ کرتی ہے، فائنل کاگیم پلان تیار ہے،فائنل سے پہلے اپناگیم پلان نہیں بتائیں گے،گزشتہ شکست بھول کرآگے بڑھیں گے، کراچی نے بہترین کھیل پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اب تک اچھی پوزیشن میں ہے،آگے بھی پرفارمنس دے گی، سلام پاکستان اچھاجملہ ہے،کراچی میں کرکٹ کے مداح بھی جوشیلے ہیں، میرایقین ہے اچھے کرکٹرہیں توکسی بھی فارمٹ میں پرفارم کرسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے سرویوین رچرڈز نے کہا میری نیک تمنائیں عمران خان کیساتھ ہیں، عمران خان سیمقابلہ کرنااتناآسان نہیں ہوتاتھاوہ ایک فائٹرکرکٹرتھے، یقین ہے وہ جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کوبھی لیکرچلیں گے۔