ہاکی فیڈریشن کے فنڈز کاآڈٹ کروائیں، عہدیداروں کو بھی طلب کرینگے،آغا حسن بلوچ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئر مین آغا حسن بلوچ نے اگلے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کو بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا قومی کھیل ہاکی زبوں حالی کا شکار ہے،ان کے فنڈز کا بھی آڈٹ کروائیں گے اور اگلے اجلاس میں ان کے عہدیداروں کو بھی طلب کیا جائے گا۔ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی فوکس کریں گے۔،تمام کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات ملنی چاہیئں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں قائمہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے اجلاس میں ایجنڈے کی کاپی پانچ روز قبل بھجوا دی جائیں گی جبکہ چاروں صوبائی ہیدکوارٹرز میں بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ان صوبوں کی کھیلوں کی صورتحال کا پتہ چل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جو کہ زبوں حالی کا شکار ہے،ان کے فنڈز کا بھی آڈٹ کروائیں گے اور اگلے اجلاس میں ان کے عہدیداروں کو بھی طلب کیا جائے گا۔بعد ازاں کرکٹ ،سکواش اور دیگر کھیلوں کے سربراہوں کو بھی بلائیں گے ۔ہم نے کھیلوں کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے،کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی فوکس کرینگے۔تمام کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات ملنی چاہیئں