سرکاری سکولوں کے سالانہ انٹرنل امتحانات کی متوقع ڈیٹ شیٹ جاری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی سمیت پنجاب کے سرکاری سکولوں کے سالانہ انٹرنل امتحانات کی متوقع ڈیٹ شیٹ اساتذہ تنظیموں نے جاری کردی جس کے مطابق 15 مارچ کو انگلش ،16 مارچ کو عربی ، 18 مارچ کو اردو ، 19 مارچ کو ایگریکلچر ، 20 مارچ کو سائنس ، 21 مارچ کو میتھ ، 22 مارچ کو تاریخ ، 25 مارچ کو اسلامیات ، 26 مارچ کو ناظرہ کے پیپر ہوں گے جبکہ رزلٹ 30 مارچ کو سنایا جائے گا۔