کوئی عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکتا ہے، مسز ممتاز
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)میاں نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے تھے اور آج بھی کوئی عوام کے دلوں سے ان کی محبت نہیں نکال سکتا ہے،تبدیلی سرکار چاہے جو بھی کر لے عوام جانتے ہیں کہ اس ملک کی بہتری کے لئے میاں نواز شریف نے کیا اقدامات کئے ہیں ،اس مشکل وقت میں بھی میاں نواز شریف حکومت کا احسان نہیں لینا چاہتے جس سے ان کی خودداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی سنئیر لیڈی رکن مسز ممتاز نے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا بلاول نے میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے مخالف جماعت پی ٹی آئی کے دانت کھٹے کر دئیے ،انشاء اللہ بہت جلد میاں نواز شریف جیل سے رہا ہو ں گے کیونکہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے ،نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والوں کو اپنی آخرت نہیں بھولنی چاہیے ۔