بینظیر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے بلیک ربن ڈے منایا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب کے ہسپتالوں خصوصاً بینظیر بھٹو ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال لاہور میں سیاسی اثر رسوخ اور ایم ٹی آئی ایکٹ پر عملددرآمد نہ ہونے کے خلاف گزشتہ روز بینظیر بھٹو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے بلیک ربن ڈے منایا جس میں ینگ ڈاکٹرز نے ہاتھوں پر کالے ربن باند ھ رکھے تھے ۔صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر رانا محمد عظیم کے مطابق آج مورخہ 13 مارچ کو دن ایک بجے بینظیر ہسپتال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ینگ ڈاکٹرز، ینگ نرس ایسوسی ایشن ،پیرامیڈیکس اسٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد شامل ہوں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔