ترکی سے ڈے پورٹ کئے گئے پانچ پاکستانیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا پانچوں پاکستانی اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر پہنچے تو انہیں ایف آئی اے امیگریشن نے پوچھ گچھ کیلئے روک لیا ڈی پورٹ ہوکر آنے والوں میں خرم عباس ، بلال ، شرافت علی ، سلیم اور تصور عباس شامل ہیں ۔