شریف برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: عرفان اسلام
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) احتساب کے عمل کے باوجود بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور شریف برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مرکز اور محور حقیقی معنوںمیں عوام کو نچلی سطح تک ریلیف کی فراہمی کیساتھ ساتھ پاکستان کی بقاء ،سلامتی ،ترقی اور خوشحالی ہے 23مارچ کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن میاں جاوید لطیف کی قیادت میں ’’میاں ہائوس‘‘ سے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں بہت بڑی ریلی نکالی جائیگی جس میں طار ق روڈ، خالد روڈ، بھکھی روڈ سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں لوگ شرکت کرینگے اور یہ جہاز چوک پہنچ کر بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیار کریگی یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر شیخوپورہ کے عوام ملک دشمن قوتوں کو بتلادینگے کہ پاکستانی قوم اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں 23 مارچ کو نکالی جانیوالی ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا احمد رضا،ملک قیصر ،میاں اظہر ، محمدنواز، ملک سہیل ، ملک محسن ،چودھری عادل ،میاں اسلم ، حافظ عمر ، ملک شاہد ہیرا ودیگربھی موجودتھے۔