پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا: رانا طارق
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما رانا طارق محمود آف گرمولا نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا اثاثہ اور سرحدوں کا تاج ہے اور پاک وطن کی حفاظت کے دوران ملک دشمن قوتوں کیساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے آفیسر اور اہلکارہمارے ہمار ا فخر نہیں بلکہ سروں کے تاج ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ افواج پاکستان نے عسکری صلاحیتوں کی برتری کو پوری دنیا میں ثابت کردیاکہ ہمارا ملک امن پسند ہے مگر دشمن پر یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھیں۔ پاکستان اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اولیا اللہ کا فیضان ہے جورہتی دنیا تک شاد باد رہے گا۔ اسے مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ دشمن ملک کان کھول کر سن لیںملکی سلامتی واستحکام ہمیں اپنی جانوں سے بھی عزیز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ بھارت ہمارا ازلی مکار دشمن ہے جس سے کھبی خیر کی امید نہیں کی جاسکتی پاکستان کی سا لمیت کے خلاف بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔