نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا: ریاض ڈوگر
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کونسلر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد مسلم لیگ (ن) نے یقینی بنایا۔ حکومت اپنی غلطیوں کا نزلہ سابق حکومت پر گرا کر بری الذمہ ہونا چاہتی ہے، پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والی آنکھیں کو نکال دیا جائے گا۔ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی طیاروں کو تباہ کر کے بتادیا کہ پاکستان انڈیا کیلئے تر نوالہ نہیں ہے۔ انڈیا نے دوبارہ غلطی کی تو ایسی سزا دینگے کہ بھارتیوں کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔