صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: حاجی شریف مہر
قصور(نامہ نگار)صحافی برادری سے ملک کی ترقی جوڑی ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ منظم نہیں بن سکتا صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ علاقائی مسائل حکام بالا تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر نے ایک تقریب کے دوران صحافی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینئرصحافی پریس کلب کے بانی ہیںان کی زیرِسرپرستی علاقائی صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کی جنگ احسن انداز سے لڑینگے صحافی کسی بھی گروپ سے وابستہ ہو ہماری فیملی ہے۔