فاروق آباد: سابق چیئرمین بلدیہ کے خلاف غیر قانونی اقدامات کی انکوائری کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
فاروق آباد+ شیخوپورہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی فاروق آباد کا اجلاس زیر صدارت چئیرمین میونسپل کمیٹی فاروق آباد سردار عمر دلبر ڈوگرمنعقد ہوا جس میں معزز کونسلر ز رانا گلبہار خاں، محمد اعظم شیخ، رانا ظفر علی، سیٹھ محبوب عالم، بنیامین کمبوہ ،امجد کمبوہ ،صابر جنجوعہ ،حسن ادریس ،سیٹھ افتخار احمد ،مرزا شہزاد حنیف ،جاوید اختر کمبوہ،ثمینہ ظفر ،ریاض بی بی نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طورپر سابق اجلاس کی کاروائی بسلسلہ عدم اعتماد برخلاف چیئر مین بلدیہ سید سجاد حسین شاہ پیش کی گئی تمام حاضر ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔