خدمت کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے: محمود طاہر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر وترجمان میونسپل کمیٹی ملک محمود طاہر نے کہا ہے کہ منتقم مزاج حکمرانوں کا ضمیر کے قیدی میاں نوازشریف کوطبی سہولتیں فراہم نہ کرنا کہاں کی انسانیت اورکس قسم کی جمہوریت ہے حکمران سیاسی انتقام بندکردیں ورنہ انہوں نے آج جوبویاوہ انہیں عنقریب کاٹنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ خدمت کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے۔ میاں نواز شریف اور اسکے خاندان کو صرف اور صرف ملکی دفاع اور عوام کی بقاء کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی سزا دی جارہی ہے۔