پھول نگر کا قدیمی میلہ ’’میلہ جماعتاں‘‘ اختتام پذیر
پھول نگر (نامہ نگار)حضرت دائود بندگی کرمانی کی یاد میں پھول نگر شہر میں لگنے والا پھول نگر کا قدیمی میلہ ’’میلہ جماعتاں ‘‘دو دن جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ میلہ جماعتاں کی قیادت معروف روحانی پیشوا خواجہ میاں منیر احمد ایک عرصہ سے کرتے آرہے ہیں میلہ جماعتاں میںسینکڑوں کی تعداد میں اللہ کے بندوں نے بڑے بڑے علم اور جھنڈے اٹھائے ہوتے ہیںجیسے ہی مذکورہ جماعت شہر میں داخل ہوتی ہے توسینکڑوں کی تعداد میں دور دراز سے آنے والے لوگ ان کا شاندار استقبال کرتے ہیں۔