پی ایم ڈی سی کے اراکین کا نیا نوٹیفکیشن جاری،اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کے ممبران کی تعداد سترہ مکمل ہوگئی بلوچستان اور سندھ کو بھی نمائندگی دینے کے بعد سترہ اراکین کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے باقاعدہ آرڈیننس کی مدد سے بننے والی کونسل کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے جس کے بعد اس کا پہلا اجلاس آج پی ایم ڈی سی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا ۔ اجلاس دن دو بجے ہوگا۔کونسل کے اجلاس میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب کیا جائے گا ۔آرڈیننس کے بعدبننے والی کونسل میں ڈاکٹر اقبال بھٹہ ٗ پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان ٗ پروفیسر ظفر اللہ چوہدری لاہور ٗ پروفیسر شعیب شاہ ٗڈاکٹر سلمان جعفر ٗ اسلام آباد ٗ محمد علی رضا ٗ میجر جنرل پروفیسر سلیم احمد خان اسلام آباد ٗ پروفیسر ڈاکٹر عامر بلال ٗپروفیسر ڈاکٹر مسلمان خان پشاور ٗ پروفیسر ڈاکٹرخالد عثمان ملتان ٗ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ایبٹ آباد ٗ پروفیسر ڈاکٹرسعیدصادق حامد کراچی ٗ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمدلہڑی ٗ پروفیسر ڈاکٹر ندیم صمد شیخ ٗ پروفیسر ڈاکٹر مرزا خان کوئٹہ ٗ پروفیسر شیخ شہلا باقی اور پروفیسرڈاکٹر کارٹر دوانی کراچی سے شامل ہیں ۔