قومی سوچ کو فروغ دینے کیلئے یکساں نظام تعلیم ضروری ہے،شفقت محمود
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمودنے کہا ہے کہ قومی سوچ کو فروغ دینے کے لیے یکساں نظام تعلیم لانا چاہتے ہیں ،قومی نصاب کو نسل یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے پالیسی کے نکتوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کیساتھ ایگانو آرتزا، قائم مقام نمائندہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے ملاقات کی،ملاقات میں تعلیم، سکل ڈیولپمنٹ اور باقی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مزید ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بہت سے ایسے شعبے ہیں جس میں وزارت تعلیم اور یو این ڈی پی اکھٹا کام کر سکتے ہیں،نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ کے میدان میں بھی یو این ڈی پی کیساتھ کام کر سکتے ہیں۔ایگانو آرتزانے کہا کہ وزارت تعلیم بہت موثر انداز میں کام کر رہی ہے،سکل اور یوتھ ڈیولپمنٹ کے میدان میں وزارت تعلیم کیساتھ مل کر کام کریں گے۔وزارت تعلیم اور اسکے ذیلی اداروں کی تشکیل نو میں تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔وفاقی وزارت برائے منصوبہ بندی کیساتھ اس سلسلے میں پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔