بھارتی جارحانہ اقدامات کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے ،موسوی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ و قائد تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کا فروغ عالمی ایجنڈا ہے جس کا اصل نشانہ مسلم ممالک با لخصوص پاکستان ہے ،ایف اے ٹی ایف اور آئی سی آر جی میں بھارتی دخل اندازی سے پاکستانی اقتصادیات و معاشیات کو بے حدنقصان پہنچ سکتا ہے لہذا فنانشل ایکشن ٹاسک فور س کے ارباب حل و عقد بھارت کو ایشیاء سپیفک گروپ کے شریک چیئرمین کی ذمہ داری سونپنے سے اجتناب کریں کیونکہ ایسا کرنا عدل و انصاف کے قتل کے مترادف ہے،بھارت آغاز ہی سے پاکستان کیخلاف ہر فورم پر نبردآزما ہے جسکی حالیہ جارحیت کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ناکام بنا کر دو جہاز تباہ کردیا۔