آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار فراہمی سے غربت ختم ہوسکتی ہے،خالد محمود صدیقی
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد محمود صدیقی نے کہاہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں روزگار کی فراہمی سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیاجاسکتاہے اس حوالے سے ٹائم سیکو کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں سروسز کے شعبہ میں شامل ہونے والی چین کی معروف کمپنی ٹائم سیکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈونلڈ لی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ٹی سیکٹر میں درپیش مسائل کو حل کرنے پر تفصیلی بات چیت کی ۔