صنعتی مزدوروں کی اجرت میں اضافہ حکومت کا مثبت قدم ہے: چودھری افضل جٹ
لاہور (پ ر) مزدور کسان اتحاد کے چیئرمین چودھری محمد افضل جٹ‘ صدر علی احمد شاہین اور دیگر رہنماؤں رانا عمران ایڈووکیٹ‘ مہر فیروز احمد‘ محمد امین افضل اور رائے جاوید کھرل نے پنجاب حکومت کی جانب سے صنعتی مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 16500 روپے کئے جانے‘ سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں آٹومشین سسٹم کو لاگو کرنے اور مزدوروں کے لئے حکومت لیبرکارڈ جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مزدوروں کے لئے انتہائی مثبت قدم قرار دیا۔