میو ہسپتال میں سہولیات کی کمی کیخلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے میو ہسپتال میں سہولیات کی کمی کیخلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کے دوسرے بڑے ہسپتال کی حالت زار بہتر نہ ہو سکی۔ہسپتال کی تعمیر و مرمت،پارکنگ اور نئی مشینری و بیڈز کی خریداری کیلئے بنایا ماسٹر پلان ٹھپ ہو گیا۔میوہسپتال کی مرمت ،مشینری کی خریداری ،نیا پارکنگ پلازہ و شیلٹر ہومز تعمیر کرنے کیلئے پلان تیار کیا گیا۔مگر محکمہ صحت کی جانب سے عدم دلچسپی کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔