دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوشکست نہیں دے سکتی: ناصراقبال خان
لاہور (پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد ،ندیم اشرف ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتاز اعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستانیوں کی دعاؤں اوروفاؤں کامحور ہے،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوشکست نہیں دے سکتی۔ پاکستانیوں کی موج پاک فوج سے ہے ،جس کوآزادی کی قدر نہیں یقینااس نے بھارتی مسلمانوں بالخصوص کشمیریوں کی حالت زارنہیں دیکھی۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک فوج کی قیادت کرتے ہوئے دشمن کی کمرتوڑدی ہے ، ہمارے سرفروش جانبازوں نے مادروطن کادفاع کرتے ہوئے جارحیت کے مرتکب بزدل دشمن کوکراراجواب دیا۔پاکستان خود سے حجم میں بڑے بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،اس کے باوجود ہم امن کے خواہاں ہیں۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔