وفاقی شرعی عدالت نے 20 سال پرانے مقدمہ کی اپیل واپس لینے پر خارج کر دی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) وفاقی شرعی کورٹ نے 20 سال پرانے مقدمہ کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیوں نہ آپ کو معطل کر دیا جائے۔ ایس ایچ او ستوکتلہ نے عدالت سے معافی مانگ لی۔ ستوکتلہ کے افضل نے کے اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ مقدمہ کے تمام ملزمبری ہونے کے بعد افضل نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔