سینٹ سپیشل کمیٹی نے فیصل واڈا کو طلب کیانہ اسے اختیار حاصل ہے، وزارت آبی وسائل
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزارت آبی وسائل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات ریکارڈ میں لائی جاتی ہے کہ سینٹ کے قوانین کی رو سے نہ تو سینٹ سپیشل کمیٹی نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو طلب کیا ہے، نہ ہی سینٹ کی سپیشل کمیٹی کو یہ اختیار حاصل ہے ۔ اس بات کی تصدیق چیئرمین سینٹ کے دفتر اور چیئرمین سینٹ کمیٹی برائے آبی وسائل سینیٹر شمیم آفریدی نے کی ۔ وفاقی وزیر اپنی تقرری سے لے کر اب تک پانی سے متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کر رہے ہیں اور ان کی دفتر میں کسی بھی قسم کی عد م موجودگی کی صورت میں بر وقت اور مناسب طریقے سے مطلع کیا جاتا ہے ۔