کجری وال نے مودی کو پاک بھارت کشیدگی کی وجہ قرار دیدیا
نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی بڑی سیاسی جماعت ’عام آدمی پارٹی‘ کے راہنما اروند کیجریوال نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چل رہے تنائو کی وجہ مودی کو قرار دے دیا۔ نئی دہلی کے سابق وزیراعلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جو بھی کشیدگی ہے اس کی وجہ نریندر مودی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ہی خدشہ تھا کہ مودی الیکشن سے پہلے کوئی ایسا کام کر سکتے ہیں۔سابق بھارتی بیوروکریٹ اور عام آدمی پارٹی کے رہنمااروند کیجریوال جو کہ نئی دہلی کے وزیر اعلی بھی رہے ہیں نے بتایا کہ تنائوکے یہ تمام حالات مودی سرکار نے خود بنائے ہیں۔