گزشتہ دو سالوں میں سنکیانگ میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا ،عرب لیگ
بیجنگ (آئی این پی ) چین میں تعینات عرب لیگ کے ڈائریکٹر محمود ایچ الامین نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران سنکیانگ میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا ،یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، چینی حکومت کوحق حا صل ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پر ضرب لگانے کیلئے ضروری اقدا مات اختیار کرے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقچین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کی دعوت پر میانمار، الجزایئر، مراکش ، عرب لیگ ، ویت نام، ہنگری ، یونان اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک اور عالمی تنظیموں کے سفارت کاروں پر مشتمل وفد نے سنکیانگ کا دورہ کیا ، غیر ملکی مہمانوں نے اپنی آنکھوں اور کانوں سے سنکیانگ میں عوام کی زندگی میں بہتری ،کھلے پن،شراکت داری اور مختلف قومیتوں کے درمیان اتحاد کی حقیقت اور کہانیاں دیکھیں اور سنیں۔سنکیانگ کے مختلف کمیونٹی، گاوں اور ہائی ٹیک کاروباری اداروں کے دورے کے بعد چین میں تعینات ویت نام کے قائم مقام سفیر فام تان بن نے کہا کہ یہاں مختلف قومیتوں کے عوام کو برابری کی بنیاد پر سماجی فائدے مل رہے ہیں۔عوام امن اور سکون سے زندگی گزار رہے ہیں اور کام کررہے ہیں۔معاشرہ ہم اہنگ اور منصفانہ ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے سنکیانگ میں رہنے والی مختلف قومیتوں کیلئے اختیار کیا جانے والے سلسلہ وار اقدامات موثر ثابت ہو رہے ہیں۔یکم مارچ کو وفد نے سنکیانگ میں منعقدہ انسداد دہشت گردی سے متعلق نمائش دیکھی۔