افغانستان میں 8 پاکستانیوں کا لرزہ خیز قتل
افغانستان میں آٹھ پاکستانیوںکو بے دردی سے قتل کردیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان صوبہ پکتیا میں 8 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق اور مذمت کرتے کہا کہ ان پاکستانیوںکو افغان سکیورٹی فورسز نے قتل کیا۔
آٹھوں مقتول قبائلیوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے بتایا جا ہے۔ ان کے پاس پاکستان کے شناختی کارڈ موجود تھے۔ یہ لوگ چھپے ہوئے تھے نہ غیر قانونی سرگرمیوںمیںملوث تھے۔ وہ پکتیا کے نواحی گائوں نرخہ میں تھے، اگر سکیورٹی فورسز کے لیے یہ مشکوک تھے تو ان کو آسانی سے حراست میں لیا جا سکتا تھا۔ افغانستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی والوں نے ان کو گھروں سے نکال کر فائرنگ کا شانہ بنایا۔ یہ بھیانک واقعہ پاکستان کواشتعال دلانے کے لیے کافی ہے مگر پاکستان کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔یہ افغان سکیورٹی فورسز کی دانستہ پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے جس کی افغان حکومت معروضی حالات میں متحمل نہیں ہو سکتی، پاکستان کی طرف سے اس واقعہ پر سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ افغان حکومت پر زوردینے کی ضرورت ہے کہ وہ اس ہولناک واقعہ کے پسِ پردہ حقائق کو سامنے لائے کہ سکیورٹی فورس کے لوگ کسی غیر ملکی طاقت کے لیے تو استعمال نہیں ہوئے، ایسا ہوا ہے تو ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔