آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی ملاقات

Mar 13, 2018 | 13:43

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیاءمیں علاقائی امن کا انحصار وسیع تعاون پر ہے‘ جرائم کے خطرات کو ختم کرنے ‘سلامتی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے‘ آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ مہینوں میں دو طرفہ سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی اور پاک ایران سرحد کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مغربی ایشیاءمیں علاقائی امن کا انحصار وسیع تعاون پر ہے۔ جرائم کے خطرات کو ختم کرنے‘ سلامتی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں