وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب

Mar 13, 2018 | 13:07

ویب ڈیسک

وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ ( ن ) کے بلا مقابلہ مستقل صدر منتخب ہوگئے‘ شہباز شریف کے مقابلے میں کسی نے پارٹی صدارت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے‘ مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کی صدارت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔ منگل کو مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میںو زیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ( ن ) کے مستقل صدر منتخب ہوگئے۔ کاغذا نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت تک شہباز شریف کے علاوہ کسی نے پارٹی صدارت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کے دستخط موجود ہیں جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کی صدارت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں