مسلم لیگ(ن) کے رہنمامشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اس معاملے میں اصل کردار ان لوگوں کا ہے جو اس منظر میں نظر نہیں آرہے ۔مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس طرح ممکنہ ووٹ ہمارے امیدواروں کو نہیں ملے۔ مسلم لیگ(ن) کے ایک اور رہنما میاں جاوید لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند کمزور لوگ دبائو برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے ووٹ نہیں دیا تاہم اتحادی جماعتوں کے لوگوں نے دبا ئوبھی برداشت کیا اور ووٹ دیا۔جاوید لطیف نے کہا کہ نئے پاکستان اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے بے نقاب ہوگئے، آنے والے دنوں میں نواز شریف مخالف لوگوں کو اکھٹا کیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024