نئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطورقائم مقام صدر بننے سے متعلق عمر کی حد پر بحث چھڑ گئی ہے۔آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر مملکت کے عہدے کے لئے کسی بھی شخص کی کم سے کم عمر45 سال ہونی چاہیے، نومنتخب چیئرمین سینٹ کے کاغذات نامزدگی میں تاریخ پیدائش 14 اپریل 1978درج ہے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر بننے کے لیے صادق سنجرانی کی پانچ سال کم ہے،آئینی ماہرین کی نظر میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں صدر مملکت کے لیے آئین میں متعین عمر کی حد کا اطلاق قائم مقام صدر پر بھی ہوتا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کیس میں بھی سپریم کورٹ واضح کرچکی ہے کہ نااہلی کے بعد کوئی بھی شخص پارٹی کے امور متبادل عہدے سے نہیں چلاسکتا۔اسی طرح اعلی عدلیہ کے از خود نوٹس کے تحت چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین کو بھی اسی عمر اوراہلیت کا لازم قرار دیا گیا ہے۔ادھر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ قائم مقام صدر کے لئے چیئرمین سینیٹ ایکس آفیشو ممبر کے طور پر عہدہ سنبھالتا ہے، لہذا صدر مملکت کے عہدے سے متعلق قواعد وضوابط چیئرمین سینیٹ پر لاگو نہیں ہوتے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024