اسلامی قوانین کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کیلئے رسوائی مقدر ہے: ثروت قادری
لاہور (صباح نیوز)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی پر یقین نہیں رکھتے اسلام دشمن پالیسیوں پر عوام کا رد عمل فطری ہے،اسلامی قوانین پر ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی ذلت ورسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے ،شام میں ایک طرف فرقہ واریت کو فروغ دیکر صوفی ازم کے ماننے والوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے تو دوسری جانب روس ،شامی فوج بمباری اور مریکہ داعش کے ذریعے مظالم ڈھارہا ہے ،پاکستان میں بیرونی مداخلت سوالیہ نشان ہے ،پاکستان کے ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے قانون کو کمزور کرنے کیلئے سامراجی قوتیں سازش کررہی ہیں ،امریکہ ،برطانیہ پاکستان میں مداخلت اور مذہبی انتشار چاہتے ہیں جسے دانشمندی اور امن ویکجہتی سے ناکام بنا نا ہوگا ،سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سیاست ملک وقوم کی خدمت اور دین کے فلسفے سے ہٹ کر کی جائے تو چنگیزیت جنم لیتی ہے۔