میاں برادران کا سیاسی دور ختم‘ اصل جمہوریت شروع ہونیوالی ہے: مخدوم احمد محمود
لاہور(خبر نگار)سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے سینٹ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چئیرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا کی تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔سینٹ الیکشن میں واضح برتری سے کامیابی نے ثابت کر دیا کہ میاں برادران کا سیاسی دور ختم اب ملک میں صحیح جمہوریت شروع ہوگی ۔چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینٹ کیلئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران کی کامیابی ترقی کے نام پر واویلا کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔سینٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے بہترین حکمت عملی کے تحت اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے اپنے امیدواران میدان میں اتارئے اور انکی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔سینٹ الیکشن کے بعد مجھے کیوں نکالا کا واویلا کرنے والے نااہل نوازشریف کی رہی سہی بادشاہت الیکشن 2018 میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیگی۔